the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
رائے بریلی میں کانگریس پارٹی کی اسٹار پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کو انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران پرینکا نے وزیر اعظم مودی پر براہ راست حملہ بولا۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی یہ کہتے ہیں کہ یوپی نے انہیں گود لیا ہے اور وہ یوپی کی ترقی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یوپی کو ترقی کے لئے کسی باہری کو گود لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ یوپی کے پاس اپنے اپنے لوگ ہیں۔ یہاں کا ہر آدمی ایک لیڈر ہے اور یہاں کی ترقی کر سکتا ہے۔پرینکا نے مزید کہا کہ آپ لوگ ان کو ووٹ دیں ، جو آپ کے لئے کام کریں نہ کہ جھوٹے وعدوں میں آئیں۔ پرینکا نے راہل اور اکھلیش یادو کے اتحاد کو



کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نے 16 فروری کو ہردوئی میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں یوپی سے ممبر پارلیمنٹ بنا اور یہاں پر ملی جیت سے ملک کو مستقل حکومت ملی اور غریب ماں کا بیٹا وزیر اعظم بنا۔انہوں نے کہا کہ یوپی نے مجھے گود لیا ہے۔ میں اس کو نہیں چھوڑوں گا۔ میں بھلے ہی گود لیا گیا ہوں، لیکن مجھے یوپی کی فکر ہے ، یہاں کی صورت حال کو تبدیل کرنا میرا فرض ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش میں 11 فروری سے 8 مارچ کے درمیان سات مراحل میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے درمیان اتحاد کے باوجود کثیر رخی مقابلہ ہونے کی امید ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.